‘عوام ایم کیو ایم کےخلاف پروپیگنڈا مسترد کر دیں’
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی عوام کے اعتماد کا ووٹ ایم کیو ایم کو ملے گا۔
پی آئی بی کالونی میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو سہولت ملنی چاہئے کہ وہ آسانی سے ووٹ کاسٹ کریں، ایم کیو ایم اپنی تمام روایتی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 1988 والا جذبہ نظر آرہا ہے، پولنگ کا طریقہ سُست روی کا شکار ہے اور پولنگ کا وقت کم ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا مسترد کر کے ووٹ دیں گے،ہم اپنے لوگوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔