‘بہتان، نفرت اور سازش کی سیاست کا قلع قمع کردیں’
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ غربت، لادینت، بے روزگاری، جہالت، دہشت گردی اور بے حیائی کا خاتمہ ہماری منزل ہے۔
سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اہل وطن 25 جولائی (آج) گھر سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکلیں اور بہتان، نفرت اور سازش کی سیاست کا قلع قمع کردیں۔