• KHI: Fajr 4:49am Sunrise 6:08am
  • LHR: Fajr 4:07am Sunrise 5:32am
  • ISB: Fajr 4:07am Sunrise 5:35am
  • KHI: Fajr 4:49am Sunrise 6:08am
  • LHR: Fajr 4:07am Sunrise 5:32am
  • ISB: Fajr 4:07am Sunrise 5:35am
Live Election 2018

پاکستان میں انتخابات کا دن آگیا

شائع July 25, 2018

پاکستان میں آج 11ویں انتخابات ہوں گے، جن میں 10 کروڑ 59 لاکھ ووٹرز اپنے اپنے حلقوں میں حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ سامنے آئے گا۔

ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

کسی بھی سانحے سے بچنے کے لیے ملک کے 85 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں 3 لاکھ 71 ہزار 388 فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

آج ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کرنے پر حوصلہ افزائی کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2025
کارٹون : 15 اپریل 2025