لاہور کے حلقہ این اے 127 میں انتخابی سامان موٹر سائیکلوں پر پہنچایا گیا
لاہور کے حلقہ این اے 127 میں انتخابی سامان ناکافی سہولیات کے باعث موٹر سائیکلوں پر پہنچایا گیا۔
عام انتخابات کے لیے بیلٹ باکسز اور دیگر سامان کی سیکورٹی اور نقل وحمل کے لیے کوئی مناسب بندوبست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے انتخابی عملہ اپنی مدد آپ کے تحت بغیر کسی سیکیورٹی کے موٹر سائیکلوں پر سامان لے جانے پر مجبور ہوگئے۔
رپورٹ: ابو بکر