لاہور: نالے سے ملے شناختی کارڈز پر نادرا کی وضاحت، شبہات اب بھی برقرار
نیشنل ڈیٹابیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) نے لاہور کے حلقے این اے 125 کے ایک نالے سے گزشتہ روز ملنے والے شناختی کارڈز کے حوالے سے وضاحت کردی۔
نادرا کا کہنا تھا کہ یہ تمام شناختی کارڈ 2010 سے قبل کے ہیں اور زائدالمیعاد ہونے کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام کارڈز کی جگہ پر نئے کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کارڈز کو 2018 کے انتخابات میں استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔
نادرا کے مطابق نئی ووٹر لسٹوں میں نئے شناختی کارڈوں کی تصویریں آویزاں ہیں۔
دوسری جانب نالے سے ملنے والے شناختی کارڈ میں ایسے شناختی کارڈ بھی موجود ہیں جن کی تاریخ تنسیخ 2020 ہے۔