• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

سپریم کورٹ سے بھی شیخ رشید کی درخواست مسترد

شائع July 24, 2018

سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف این اے-60 میں انتخابات کے انعقاد کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔

لاہور میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔

شیخ رشید کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کی سزا کے بعد الیکشن کمشن کی جانب سے انتحابات ملتوی کرنے کا فیصلہ آئین کے منافی ہے اس لیے اس پر عمل درآمد کو روک دیا جائے۔

سپریم کورٹ کے فل بینچ کا کہنا تھا کہ درخواست میں اہم نوعیت کے نکات شامل ہیں جن کی تشریح سماعت کے بغیر نہیں کی جا سکتی۔

شیخ رشید کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے بینچ نے کہا کہ حلقے کے ووٹرز کو ان کے من پسند امیدوار کو ووٹ دینے سے محروم نہیں رکھا جا سکتا اس لیے واک اوور کے بجائے اپنے لیے نہیں بلکہ ووٹرز کے حق کے لیے الیکشن لڑیں۔

رپورٹ: رانا بلال

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025