• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

مریم نواز کی نااہلی پر بھی الیکشن ملتوی کیا جائے، درخواست

شائع July 24, 2018

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز کی نااہلی کے باعث حلقہ این اے-127 میں بھی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہورکے حلقہ این اے-127 کے ووٹر عمران بٹ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے حنیف عباسی کو سزا کے بعد حلقہ این اے-60 میں الیکشن ملتوی کر دیے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو بھی سزا ہوئی مگر ان کے حلقے کا الیکشن ملتوی نہیں کیا گیا، آئین کے تحت تمام شہری برابر ہیں مگر الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے ساتھ امتیازی سلوک برتا ہے۔

عمران بٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ این اے-60 کی طرح این اے-127 میں بھی الیکشن ملتوی کرنے کا حکم دیا جائے۔

رپورٹ: رانا بلال

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025