انتخابات کے دن ملک میں موسم کیسا رہے گا؟
قومی ادارہ برائے قدرتی حادثات (این ڈی ایم اے) نے انتخابات کے دن ملک میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، قلات، سابقہ فاٹا کہلانے والے ضلعوں، کشمیر، راولپنڈی، گجرانوالہ، ڈی جی خان، کھوٹ، بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور ژوب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
سندھ اور بلوچستان کے علاوہ ملک کے دیگر صحرائی علاقوں میں گرمی ہوگی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور پانی کے نکاسی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ووٹرز کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔