‘عمران خان کی طرح جعلی خط نہیں چینی سفیر کا خط ہے‘
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ’چینی حکام نے انہیں خط لکھا جس میں چین کے ساتھ دوستی نبھانے پر اظہار تشکر کیا گیا‘۔
ڈیرہ غازی خانے میں عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘موصول ہونے والا خط عمران خان کی طرح جعلی نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘چین کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنا صرف میری عزت نہیں بلکہ ڈیرہ غازی خان کے لوگوں اور پاکستان کی عزت ہے‘۔