شاہد خاقان عباسی نے جن حالات میں ملک سنبھالا وہ ہم پرقرض ہے، جاوید ہاشمی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی انتخابی مہم کے دوران خطاب میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے جن مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا وہ ہم پر قرض ہے۔
اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے عوام کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگو میری بات غور سے سنواگر عمران خان مجھے چکر دے سکتا ہے تو آپ کو بھی دے سکتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کو پارٹی قیادت کا ساتھ دینے پر تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں وزیراعظم کی سیٹ کو ٹھوکر ماروں گا لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا جو قابل تحسین ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فالج سے میرا گلہ بند ہو گیا تھا لیکن جب نوازشریف نے پکارا تو میں حاضر ہو گیا۔
جاوید ہاشمی نے جلسے میں کارکنوں سے ووٹ کو عزت دو کے پرجوش نعرے بھی لگوائے۔
رپورٹ:جاوید حسین
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔