پوسٹل بیلٹ پیپرز کو خراب کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے پاکستان پیپلز پارٹی پر قبل از انتخابات دھاندلی شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کھپرو میں پوسٹل بیلٹ پیپرز پر ردوبدل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
جی ڈی اے کے کارکنان نے پی ایس-41 سے امیدوار علی غلام نظامی کی سربراہی میں سانگھڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
علی غلام نظامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری کے پی اے شاہد مری دھاندلی میں براہ راست ملوث ہیں اس لیے سانگھڑ پولیس ان کو گرفتار کرے۔
انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے پولنگ کے عملے کو ہراساں کرکے قبل از انتخابات دھاندلی شروع کردی ہے۔
صوبائی اسمبلی کے امیدوار نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ پولنگ کے عمل کو خراب کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
رپورٹ:ہوش محمد منگی
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔