• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm

اسٹاک مارکیٹ میں 758 پوائنٹس کی کمی

شائع July 23, 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 758 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مندی کے باعث 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے نیچے آتے ہوئے 40 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا جو آخر تک جاری رہا اور انڈیکس کی کم ترین سطح 40 ہزار 418 پوائنٹس رہی۔

جے ایس مارکیٹ ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سیاسی محاذ آرائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی اور تیل کی قیمتوں میں کمی مارکیٹ میں منفی رجحان کی وجہ بنی۔‘

یہ بھی پڑھیں: الیکشن سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

مندی کے باعث صرف 10 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 5 ارب 10 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 324 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 73 کی قیمتوں میں اضافہ، 233 کی قدر میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے ٹرانسپورٹ سیکٹر نمایاں رہا جس میں ایک کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025