• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

’ہم دیکھیں گے‘ کے ساتھ کوک اسٹوڈیو 11 کا آغاز

شائع July 24, 2018

کوک اسٹوڈیو ہر سال مداحوں کو نئے انداز سے متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے، کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے بعد اب اس میوزیکل شو نے اپنے نئے سیزن کی پہلی ویڈیو ریلیز کردی۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کی پہلی میوزک ویڈیو میں فیض احمد فیض کی نظم ’ہم دیکھیں گے‘ کو نئے انداز سے پیش کیا گیا جس کے ساتھ اس سیزن میں پرفارم کرنے والے تمام فنکاروں کو بھی متعارف کروایا گیا۔

اس ویڈیو میں علی عظمت، علی سیٹھی، مومنہ مستحسن، عابدہ پروین، عاصم اظہر، عائمہ بیگ، شجا حیدر، ساحر علی بگا، حسن جہانگیر، بلال خان، ابرارالحق، جواد احمد اور حمیرا ارشد جیسے گلوکار پرفارم کرتے نظر آئے۔

کون جانتا تھا کہ اپنے ڈرامے ’یقین کا سفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر گلوکاری بھی کرسکتے ہیں؟ وہ بھی تمام فنکاروں کے ساتھ اس ویڈیو میں گلوکاری کرتے نظر آئے۔

اس ویڈیو میں خواجہ سرا لکی اور نغمہ نے بھی پرفارم کیا۔

یاد رہے کہ یہ کوک اسٹوڈیو کا پہلا سیزن ہوگا جس میں خواجہ سرا بھی پرفارم کریں گے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کی پہلی قسط رواں سال 10 اگست کو نشر ہوگی۔

اس سیزن کی پروڈکشن زوہیب قاضی اور علی حمزہ کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024