• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

‘ابھی خود کو اسٹار نہیں سمجھتی، اداکاری سیکھ رہی ہوں’

شائع July 22, 2018 اپ ڈیٹ July 23, 2018

بولی وڈ کی آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی 25 سالہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ‘دھڑک’ نے ریلیز ہوتے ہی فلم سازوں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کے دل جیت لیے۔

جہاں ‘دھڑک’ میں جھانوی کپور اور اشان کھاتر کی اداکاری سے شوبز شخصیات متاثر نظر آئیں، وہیں فلم نے ابتدائی 2 دن میں 19 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کرکے اچھا آغاز کیا۔

تاہم فلم کی کمائی ان توقعات سے کہیں کم ہے، جو فلم کی ریلیز سے قبل ہی کی جا رہی تھیں۔

فلم کو تجزیہ نگاروں اور فلمی شخصیات کی جانب سے اچھا ریسپانس ملنے کے بعد جہاں جھانوی کپور اور اشان کھاتر خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں سری دیوی کی بیٹی فی الحال کوئی بھی ایسی بات کہنے سے گریز کر رہی ہیں، جن سے انہیں مستقبل میں پچھتانا پڑے۔

‘دھڑک’ کے چرچوں کے بعد کئی فلمی شخصیات نے جھانوی کپور کو اسٹار بھی قرار دیا، تاہم وہ خود کو فی الحال اسٹار نہیں سمجھتیں۔

انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھڑک کی کامیابی کے بعد جب جھانوی کپور سے بھارتی خبر رساں ادارے آئی اے این ایس نے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو اس وقت اسٹار سمجھ رہی ہیں؟

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

جس پر 25 سالہ جھانوی کپور نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت خود کو اسٹار نہیں سمجھتیں، بلکہ وہ اس وقت اداکاری سیکھ رہے ہیں اور وہ ایک اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھڑک نئے اداکاروں کی سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم

اسی طرح جب جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ ان کی پہلی فلم دھڑک میں ان کی اداکاری کی اب تک سب سے اچھی تعریف کس نے کی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کی سب سے بہترین تعریف ان کے فلم ڈائریکٹر ششانک کھیتن نے کی۔

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ فلم ڈائریکٹر نے ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اداکارہ پر فخر ہے۔

جھانوی کپور کے مطابق وہ ششانک کھیتن کے ان الفاظ کو اپنا اعزاز اور اپنی سب سے بہترین تعریف سمجھتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ‘دھڑک’ تامل فلم ‘سیرت’ کا ریمیک ہے۔

فلم کی کہانی ایک بڑے خاندان کی لڑکی اور ایک کم ذات کے لڑکے کے پیار کے گرد گھومتی ہے۔

جھانوی کپور نے بڑے خاندان کی لڑکی جب کہ اشان کھاتر نے کم ذات کے لڑکے کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم نے ابتدائی 2 دن میں بھارت بھر سے 19 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی ہے، جب کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کما کر ریکارڈ بنایا تھا۔

دھڑک کسی بھی نئے اداکاروں کی وہ پہلی بولی وڈ فلم بن گئی ہے، جس نے ریلیز کے پہلے دن 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کمائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024