‘عوام کی عدالت 25 جولائی کو فیصلہ سنائے گی‘
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت 25 جولائی کو فیصلہ سنائے گی اور وہ لوگ جو انصاف پر ’اثر انداز‘ ہو رہے ہیں وہ کبھی عوام کے جذبے پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔
لاہور میں غازی آباد میں عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر ورکر اور انتخابی امیدوار پارٹی کے خلاف ہر منفی پراپیگنڈہ کے خلاف محاذ بنا لے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو انتخابی کامیابی ملے گی اور فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے تلخ ہوگا۔











لائیو ٹی وی