الیکشن کمیشن کا پہلی مرتبہ جوڈیشل افسر کے خلاف اختیارات کا استعمال
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پہلی مرتبہ جوڈیشل افسر کے خلاف اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اوکاڑہ کے ریٹرننگ افسر کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا۔
ای سی پی کو شکایت موصول ہوئی کہ متعلقہ ریٹرننگ افسر جانبدار ہے۔
ای سی پی کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ مذکورہ شکایت اوکاڑہ ضلعی ریٹرننگ افسر کو فراہم کی گئی جنہوں نے تصدیق کی کہ ریٹرننگ افسرغیر جانبدار نہیں تھا۔
تاہم معطل ہونے والے ریٹرننگ افسر کی تعیناتی کے احکامات آج (اتوار) کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔