• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

حنیف عباسی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل

شائع July 22, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-60 سے امیدوار حنیف عباسی کے خلاف انسداد منشیات عدالت نے عمرقید کی سزا سنادی اور انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عدالت کی جانب سے فیصلے کے بعد حنیف عباسی عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے جس کے بعد عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے لیے مقابلہ آسان ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دے کر مخالفین کو شکست دیں گے کیونکہ ایک سیاسی یتیم کو جتوانے کے لیے جتن کیے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں اور اب حلقے میں میرا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کا کوئی کورنگ امیدوار بھی نہیں ہے اس لیے مسلم لیگ (ن) اس حلقے میں مقابلے سے باہر ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبر پڑھیں:ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025