الیکشن کمیشن نے فوج سے تعاون طلب کیا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات2018 کے پرامن انعقاد کے لیے فوج کی خدمات مانگ لی ہیں اور فوج اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے خدمات انجام دے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات 2018 کے لیے فوج سے خدمات آئین کی شق 220 اور 245 کے تحت طلب کی گئی ہیں۔
میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فوج اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے پاکستان کے عوام کو پرامن ماحول میں شفاف و غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائے گی۔