• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
Live Election 2018

یوٹرن کے سائن بورڈز پر عمران خان کی تصویریں لگادی جائیں، شہباز شریف

شائع July 21, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’اگر ملک میں یوٹرن کے سائن بورڈز کو تبدیل کرکے عمران خان کی تصویر لگا دی جائے تو عوام خود سمجھ جائیں گے کہ اس اشارے کا کیا مطلب ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان ایک بات کرنے کے بعد اسے تبدیل کرتے ہوئے دوسری بات کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک وقت میں کہیں گے کہ ’میں آپ کو کالج بنا کردوں گا، اگلے منٹ ہی کہیں گے کہ میں نے آپ کو نہیں بنا کر دینا‘۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے عمران خان کو ’الزام خان‘ کا لقب بھی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس سوائے جھوٹ اور الزام تراشی کے کچھ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025