• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دھڑک نئے اداکاروں کی سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم

شائع July 21, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور اداکار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر کی فلم ‘دھڑک’ نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دھڑک کو 20 جولائی کو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا۔

پہلے ہی یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ سری دیوی کی بیٹی کی فلم ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی، تاہم فلم نے اتنی کمائی نہیں کی، جتنی توقع کی جارہی تھی۔

دھڑک میں جھانوی کپور نے کالج کی طالبہ جب کہ اشان کھاتر نے ان کے کلاس فیلو کا کردار ادا کیا ہے، جن کے درمیان دوران تعلیم محبت ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی کی ‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے

فلم کی کہانی ان دونوں کی محبت کےدرمیان ہی گھومتی ہے۔

جھانوی کپور اعلیٰ خاندان جب کہ اشان کھاتر ایک کم ذات والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جس وجہ سے ان کی محبت کو تسلیم نہیں کیا جاتا، بلکہ ان کے پیار کی مخالفت کی جاتی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ہدایت کار ششانک کھیتن کی یہ فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی مراٹھی زبان کی بھارتی فلم ‘سیرت’ کا آفیشل ہندی ری میک ہے۔

مزید پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی نے پہلی فلم والدہ کے نام کردی

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 8 کروڑ 71 لاکھ روپے بٹور کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ دھڑک نے ریکارڈ کمائی کرکے 2012 میں ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ، ورن دھون اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ترن آدرش کے مطابق اسٹوڈنٹ آف دی ایئر نے پہلے دن صرف 8 کروڑ روپے کمائے تھے، جب کہ دھڑک نے 8 کروڑ 71 روپے کمائے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یوں جھانوی کپور کی فلم وہ پہلی فلم بن گئی جو کسی بھی نئے اداکاروں کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کی بولی وڈ میں ’دھڑک‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری

دھڑک سے قبل یہ اعزاز اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے پاس تھا۔

علاوہ ازیں ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھڑک نے نہ صرف اسٹوڈنٹ آف دی ایئر بلکہ سورج پنچولی کی پہلی فلم ’ہیرو‘ اور ٹائیگر شروف کی پہلی فلم ‘ہیرو پنتی‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں دھڑک نے جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ارجن کپور کی پہلی فلم عشق زادے کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

‘ہیرو‘ نے پہلے ہی دن 6 کروڑ 69 لاکھ، ‘ہیرو پنتی’ نے 6 کروڑ 52 لاکھ، جب کہ ‘عشق زادے’ نے پہلے ہی دن 4 کروڑ 48 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

یوں جھانوی کپور کی فلم اب تک کسی بھی اداکار کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے، جس نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 9 کروڑ روپے کمائے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ جھانوی کپور کی فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے میں کامیاب ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024