• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

‘بہکا رے‘ دل اپنے قاتل کے ہی آگے پیچھے گھوم رہا

شائع July 21, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

لولی وڈ کی آںے والی رومانٹک ایکشن فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے اور فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے۔

فلم کی ٹیم نے ٹریلر کے بعد اس کا پہلا گانا بھی ریلیز کردیا، جس نے آتے ہی پریمیوں کے دل جیت لیے۔

گلوکار و موسیقار شیراز اپل کے گانے ‘بہکا رے’ میں فلم کی مرکزی کاسٹ فہد مصطفیٰ، ماورا حسین، ہمایوں سعید اور کبریٰ خان کو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میلوڈی موسیقی، فہد مصطفیٰ اور ماورا حسین کے رقص نے گانے کو مزید بہتر بنایا ہے، جب کہ گانے کے بول بھی کافی اثر انداز ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

‘بہکا رے’ کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں، جب کہ گانے میں ہمایوں سعید اور کبریٰ خان کو ترقی کی سیر کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوانی پھر واپس آگئی

گانے کو ابتدائی 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ بار کے قریب دیکھا جاچکا ہے۔

گانے سے قبل گزشتہ ماہ 25 جون کو فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تھا، جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔

مزید پڑھیں:’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی کاسٹ کے جلوے

اس بار فلم میں حمزہ علی عباسی کی جگہ معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

اس سیریز کی پہلی فلم 2014 میں جوانی پھر نہیں آنی کے نام سے ہی ریلیز کی گئی تھی، فلم نے شاندار کمائی کی تھی، جس کے بعد اس کی دوسری فلم عیدالاضحٰی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس بار عیدالاضحٰی پر فہد مصطفیٰ کی اور فلم ‘لوڈ ویڈنگ‘ بھی ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024