‘پی ٹی آئی کے اشتہار میں مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ دکھایا گیا‘
سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ‘پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اشتہارات میں دکھایا جانے والا ہسپتال دراصل پاکستان تھیلیسیمیا سینٹر اسلام آباد ہے جو پاکستان مسلم لیگ ن نے بنایا۔
مسلم لیگ (ن) نے اپنے موقف کو درست ثابت کرنے کے لیے ویڈیو بھی شیئر کی۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ مذکورہ منصوبے کا افتتاح بیگم کلثوم نواز نے کیا تھا۔