عمران خان نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا عندیہ دیدیا
بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی پاکستان کی تقدیر کے فیصلے کا دن ہے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ مخالف سیاسی جماعتوں کو بدترین شکست دے گا جو کہ ہر مرتبہ اقتدار کے مزے لیتے تھے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ہاکی اسٹیڈیم میں اجلاس کے دوران عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر الزام عائد کیا کہ دونوں رہنماؤں نے ملک کو بحران سے دوچار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما ارب پتی بن گئے لیکن ملک میں غریب پسماندہ زندگی گزارنے پر مجبور ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ دونوں نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھنسایا۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں: