• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
Live Election 2018

پیپلز پارٹی کا ووٹ مسلم لیگ ضیاء کیلئے؟

شائع July 20, 2018

گزشتہ روز میڈیا میں ایک خبر شائع ہوئی کہ پنجاب کے شہر بہاول نگر سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 169 میں پیپلز پارٹی کے کارکنان مسلم لیگ ضیاء کو ووٹ دیں گے۔

میڈیا میں شائع خبر کے مطابق این اے 169 پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ضیاء نے اتحاد کرلیا۔

میڈیا نے خبر میں ایک مقامی رہنما کی مختصر پریس کانفرنس چلائی، جس میں ایک شخص یہ اعلان کرتا نظر آیا کہ انہوں نے مسلم لیگ ضیاء سے اتحاد کرلیا اور ان کے کارکنان اعجاز الحق کو ووٹ دیں گے۔

اس مختصر ویڈیو میں جس رہنما کو پریس کانفرنس کرتے دکھایا گیا، وہ پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر ہی مسلم لیگ ضیاء کی حمایت کا اعلان کرتے دکھائی دیے۔

خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد صحافی اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مرتضیٰ سولنگی نے تجزیہ نگار مظہر عباس کی ٹوئیٹ شیئر کرتے ہوئے پی پی سینیٹر شیری رحمٰن سے سوال کیا کہ کیا یہ خبر درست ہے؟

جس پر جلد ہی شیری رحمٰن نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے خبر کو جھوٹا قرار دیا۔

شیری رحمٰن نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ اس خبر میں کوئی بھی صداقت نہیں، پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق کی حمایت نہیں کی۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025