• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نریندر مودی کیلئے ’پپو‘ کون؟

شائع July 20, 2018

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے اندر میرے لیے نفرت اور غصہ ہے، آپ کے لیے میں ’ پپو‘ ہوں لیکن میرے دل میں آپ کے لیے ایسے کوئی جذبات نہیں ہیں۔

بھارتی لوک سبھا میں نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سے متعلق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے پہلے تو نریندر مودی پر تنقید کی، تاہم بعد میں انہوں نے اپنی تنقید کو طنزیہ انداز میں ان کی حمایت میں بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ پورا ایوان اور بھارتی جنتا پارٹی کے بہت سارے لوگ مل کر نریندر مودی کو انتخابات میں ہرانے کے لیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

ان کا کہنا تھا کہ آپ سوچیں گے کہ میرے دل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف غصہ اور نفرت ہے لیکن میں دل سے کہتا ہوں کہ میں وزیر اعظم اور آر ایس ایس کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے کانگریس اور ہندوستانی ہونے کا مطلب سکھایا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے مجھے سکھایا کہ ہندوستانی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ چاہے تمہیں کوئی گالی دے، لاٹھی مارے یا کچھ بھی کہے ہمارے لیے اس کے دل میں پیار ہونا چاہیے اور اس پر میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔

نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کے دل میں میرے لیے نفرت اور غصہ ہے، آپ کے لیے میں ’ پپو ‘ ہوں آپ مجھے مختلف قسم کی گالی دیں سکتے ہیں لیکن میرے دل میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ میں اور یہ پورا ایوان گانگریس ہے اور اسے جذبے اور کانگریس نے اس ملک کو بنایا ہے۔

لوک سبھا میں راہول گاندھی نے نریندر مودی کو گلے بھی لگایا— فوٹو: بشکریہ اکنامک ٹائمز
لوک سبھا میں راہول گاندھی نے نریندر مودی کو گلے بھی لگایا— فوٹو: بشکریہ اکنامک ٹائمز

کانگریس کے صدر کے خطاب کے بعد دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب راہول گاندھی، نریندر مودی کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کرکے گلے لگایا، جس پر وہ حیران رہ گئے۔

نریندر مودی کو گلے لگانے کے بعد راہول گاندھی واپس آئے اور اپنی جماعت گانگریس کے ساتھیوں کو آنکھ بھی ماری۔

یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی کے لیے وزیرِاعظم بننے سے بھی زیادہ اہم کام

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس خطاب سے قبل بھارتی لوک سبھا میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور خواتین پر حملوں کا ذمہ دار مودی سرکار کو قرار دیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت میں لوگوں پر تشدد کیا جاتا ہے، ۔خواتین پر حملے ہوتے ہیں، اور وزیراعظم نریندر مودی ان واقعات پر خاموش رہتے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کی حیثیت دنیا میں خراب ترین ہے کیونکہ مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔

اجلاس کے دوران راہول گاندھی نے نریندر مودی پر فرانس سے جہاز اور ہیلی کاپٹرز خریدنے کے معاہدے میں کروڑوں روپے کے خرد برد کا الزام بھی لگایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024