• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

ڈان نیوز الیکشن سروے: انتخابات پر اثر انداز ہونے والا ادارہ فوج، عدلیہ یا میڈیا؟

شائع July 20, 2018

ڈان نیوز نے الیکشن 2018 کے حوالے سے اپنے سروے میں قارئین سے سوال کیا تھا کہ وہ کونسے عوامل ہوں گے جو انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں؟

جس کے جواب میں سامنے آنے والے نتائج مندرجہ ذیل ہیں۔

فوج

سروے میں رائے دینے والے افرا نے ملک کے کسی بھی ریاستی ادارے میں فوج کو سب سے زیادہ انتخابات پر اثر انداز ہونے والا ادارہ تصور کیا۔

عدلیہ

سروے میں شامل آدھے سے زیادہ افراد یہ سمجھتے ہیں کہ عدلیہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

روایتی میڈیا

عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ روایتی میڈیا، جیسے ٹی وی، اخبار اور ریڈیو، انتخابات کو اپنی مرضی کی شکل دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا

سوشل میڈیا (فیس بک اور ٹوئٹر) کے حوالے سے اکثریت کا خیال ہے کہ یہ انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

انتخابی مبصرین (مقامی اور غیر ملکی)

اکثریت کی رائے میں انتخابی مبصرین کا کردار الیکشن کے حوالے سے مشکوک ہے۔

مذہبی تنظیمیں

مذہبی تنظیموں کے حوالے سے بھی اکثریت نے رائے دی ہے کہ ان کا کردار مشکوک ہے۔

بین الاقوامی طاقتیں

انتخابات میں عالمی طاقتوں کے اثر انداز ہونے کے حوالے سے اکثریت نے ملے جلے رجحان کا اظہار کیا۔

مسلح گروہ

حیرت انگیز طور پر اکثریت نے رائے دی ہے کہ مسلح گروہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

سروے کے تفصیلی نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024