• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

پنجاب کی نگراں حکومت اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں،شہباز شریف

شائع July 20, 2018

پشاور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

پشاور کے بلور ہاؤس آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ہے اور پنجاب کی نگراں حکومت مکمل طور پر پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو بڑھانے کے لیے ہماری جماعت نے عظیم کام کیے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ہم یہ کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مرکز اور پنجاب میں نہ صرف مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی بلکہ خیبرپختونخوا میں بھی ان کی حکومت ہوگی اور امیر مقام وزیراعلیٰ ہوں گے۔

۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024