• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چمن میں مال روڈ پر دھماکا، متعدد افراد زخمی

شائع July 20, 2018

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مال روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر دھماکا اس وقت ہوا، جب قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

مزید پڑھیں: مستونگ میں خوفناک خود کش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جبکہ دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس کا ہدف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد جائے وقوع پر آگ لگ گئی تھی جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے متعدد گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے پر حملہ، 4 ہلاک

دوسری جانب دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے سے متعلق شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ یہ دھماکا مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے ایک ہفتے بعد ہوا، تاہم اس میں جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024