• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

’طیفا ان ٹربل‘ کی ریلیز، علی ظفر کے خلاف احتجاج

شائع July 20, 2018
فلم آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی —۔
فلم آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی —۔

اداکار و گلوکار علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ‘طیفا ان ٹربل‘ سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔

اس فلم میں علی ظفر کے ساتھ مایا خان اور جاوید شیخ نے اہم کردار ادا کیے۔

فلم میں علی ظفر نے غنڈے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو مایا خان کو اغواء کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں، تاہم بعدازاں ان دونوں میں محبت ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر نے پہلی بار میشا شفیع کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

فلم کی ریلیز کے موقع پر کئی لوگ علی ظفر کے خلاف احتجاج کرتے نظر آئے، تاہم کئی مداح سینما گھروں میں فلم دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوان سینما گھروں کے باہر علی ظفر کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیے۔

اس دوران نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں علی ظفر کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے، جبکہ میشا شفیع کو انصاف دینے کے نعرے بھی لگائے۔

احتجاج کے دوران نوجوانوں نے فلم کے پریمیئر میں شرکت کرنے والے اداکار فیروز خان کو بھی روکا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

یاد رہے کہ رواں سال میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں ایک کنسرٹ کی پریکٹس کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر کوئی علی ظفر کو تو کوئی میشا شفیع کو سپورٹ کرتا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع اور علی ظفر تنازع پر شوبزشخصیات کا ردعمل

دوسری جانب علی ظفر کا اپنی فلم کی ریلیز پر احتجاج کے حوالے سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں ان سب باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

گلوکار نے کہا کہ ’لوگوں کو صحیح وقت آنے پر سب پتا لگ جائے گا، میں سوشل میڈیا پر کچھ نہیں کہوں گا، مجھے اپنی فلم کی بھی کوئی پریشانی نہیں، جب آپ جانتے ہوں کہ آپ صحیح ہیں تو پھر اور کسی بات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024