• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

تحریک انصاف 22 جولائی کو کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

شائع July 20, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے وڈیو پیغام میں کراچی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف 22 جولائی کو مزار قائد پر عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی، جس میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے اور صوبے کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے جبکہ صوبے کی 75 فیصد آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتاؤں گا، اس لیے سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکل کر مزار قائد آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024