• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Election 2018

سیکیورٹی خدشات کے باعث عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ منسوخ

شائع July 19, 2018 اپ ڈیٹ July 20, 2018

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا جمعہ کو پشاور میں ہونے والا جلسہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا۔

اے این پی پشاور ضلعی صدر کے مطابق پشاور کے نمک منڈی بازار میں جمعہ کو اے این پی کا ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ضلعی صدر نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہمیں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا جس کے بعد مجبوراً جلسہ منسوخ کرنا پڑا۔

جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے خطاب کرنا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024