• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
Live Election 2018

امیدواروں کے خلاف درخواستوں کی سماعت الیکشن کے بعد ہوگی، سپریم کورٹ

شائع July 19, 2018

سپریم کورٹ نے پنجاب کے مختلف حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خلاف 3 علیحدہ پٹیشنز کو مؤخر کردیا۔

جسٹس عظمت شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پٹیشنز کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 146 عارف والا سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد جوئیہ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف درخواستوں کی سماعت انتخابات کے بعد ہوگی

عدالت نے پی پی 285 (ڈی جی خان) اور پی پی 11 (فیصل آباد) سے بالترتیب آزاد امیدوار میر بادشاہ قیصرانی اور خواجہ اسلام کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

درخواست گزار وسیم ظفر جٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار احمد جوئیہ کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پہلے تین عام انتخابات میں خود کو گریجویٹ ظاہر کیا جبکہ بعد ازاں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں تعلیمی قابلیت میٹرک ظاہر کی تھی۔

خبر کی مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025