• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
Live Election 2018

نازیبا زبان کا استعمال، فضل الرحمٰن،ایاز صادق، پرویز خٹک بھی طلب

شائع July 19, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نازیبا زبان کے استعمال اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایاز صادق، مولانا فضل الرحمٰن اور پرویز خٹک کو 21 جولائی کو طلب کرلیا۔

ای سی پی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز اور نازیبا گفتگو نشر ہوئی جس پر دونوں رہنماؤں کو 21 جولائی کو خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی پی نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے، انہیں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 21 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

ای سی پی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ناشائستہ اور نازیبا زبان نہ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار اپنے جلسوں کے دوران زبان کا مناسب استعمال کرنے میں محتاط رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024