• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

دنیا کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون متعارف

شائع July 19, 2018
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

چینی کمپنی شیاؤمی نے دنیا کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون می میکس 3 کی شکل میں متعارف کرا دیا ہے۔

مڈرینج می میکس سیریز ہمیشہ سے بڑی اسکرین اور بیٹری کی وجہ سے جانی جاتی ہے مگر می میکس 3 ماضی کی ڈیوائسز می میکس اور می میکس ٹو (6.44 انچ) کے مقابلے میں کافی بڑا ہے جس کا ڈسپلے 6.9 انچ ہے۔

اسی طرح گزشتہ فون کے مقابلے میں اس بار بیٹری بھی زیادہ بڑی 5500 ایم اے ایچ کی ہے اور شیاﺅمی کا دعویٰ ہے کہ محض ایک گھنٹے میں صفر سے 71 فیصد تک چارج کی جاسکتی ہے۔

می میکس تھری ایک 4.7 انچ اسکرین والے فون کے ساتھ— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
می میکس تھری ایک 4.7 انچ اسکرین والے فون کے ساتھ— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

جہاں تک فیچرز کی بات ہے تو مڈرینج والے فونز کے ہیں۔

مزید پڑھیں : آئی فون ایکس کی سستی ترین اینڈرائیڈ نقل متعارف

ایل سی ڈی اسکرین 2160x1080 پکسل ریزولوشن کے ساتھ ہے جبکہ اوکٹا کور 1.8 گیگا ہرٹز اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسر دیا گیا ہے۔

سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اس میں کمپنی نے اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اپنے ایم آئی یو آئی 9.5 سے کیا ہے۔

اس کے لیے جیب کافی بڑی چاہئے ہوگی— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
اس کے لیے جیب کافی بڑی چاہئے ہوگی— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس میں متعدد اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز دیئے گئے ہیں جن میں کیمرے سے اشیاءکی شناخت اور فیس ان لاک قابل ذکر ہیں۔

اس کے بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، بیک پر فنگر پرنٹ اسکینر اور ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 کو ٹکر دینے والے فونز

اس کا سب سے خاص فیچر اس کے ڈسپلے سائز ہی ہے، جس میں نوچ تو نہیں دیا گیا مگر بیزل کافی حد تک کم ہے۔

اس سے پہلے ویوو نیکس سب سے بڑے ڈسپلے والا فون تھا جس میں 6.59 انچ اسکرین دی گئی تھی، تاہم می میکس تھری اس سے بھی کافی بڑا ہے۔

یہ فون 3 رنگوں کے ساتھ چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 252 ڈالرز (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ سکس جی بی ریم اور 128 جی بی والا ورژن 300 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024