• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاری نصر سیکس اسکینڈل: ‘ریپ’ کی شکار144 خواتین کیلئے ایوارڈ

شائع July 19, 2018
—فوٹو: گلیمر
—فوٹو: گلیمر

امریکا کی اولمپکس جمناسٹکس ٹیم کے سابق معائنہ کار ڈاکٹر لاری نصر کی جانب سے ‘ریپ’ اور جنسی ہراساں کی شکار ہونے والی 144 خواتین کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

‘ریپ’ اور ہراساں کا شکار ہونے والی خواتین کو امریکا کے معروف انٹرٹینمنٹ اسپورٹس ایوارڈ ‘ایکسیلنس ان اسپورٹس پرفارمنس ایئرلی ایوارڈ’ (ای ایس پی وائی‘ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ ہر سال اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کی ان شخصیات کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات دی ہوتی ہیں، تاہم اس بار ریپ کی شکار ہونے والی خواتین کو بھی یہ ایوارڈ خصوصی طور پر دیا گیا۔

ای ایس پی وائی کی ترجمان اور سابق ایتھلیٹ کیری پوٹس کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر لاری نصر کی جانب سے ریپ اور ہراساں ہونے والی امریکی کی سابق ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے ایوارڈ تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں ڈاکٹر لاری نصر کی جانب سے ہراساں اور ریپ کی شکار ہونے والی کھلاڑیوں کو ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریپ کی شکار خواتین ایوارڈ تقریب میں شامل ہیں—فوٹو: کیری پوٹس ٹوئٹر
ریپ کی شکار خواتین ایوارڈ تقریب میں شامل ہیں—فوٹو: کیری پوٹس ٹوئٹر

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپ کی شکار کھلاڑیوں اور خواتین نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایک بار پھراپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے دیگر خواتین کو اپنے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر خاموش نہ رہنے کا پیغام بھی دیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر لاری نصر کو گزشتہ برس مشی گن کی ایک عدالت نے 150 کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو جنسی ہراساں اور ریپ کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 175 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ایوارڈ تقریب میں سابق ایتھلیٹس ایک دوسرے کو دیکھ کر خوش دکھائی دیں—فوٹو: کیری پوٹس ٹوئٹر
ایوارڈ تقریب میں سابق ایتھلیٹس ایک دوسرے کو دیکھ کر خوش دکھائی دیں—فوٹو: کیری پوٹس ٹوئٹر

54 سالہ لاری نصر پر الزام تھا کہ انہوں نے کم سے کم 3 دہائیوں تک 15 سال سے 40 سال کی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سمیت ان کا ریپ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 150 سے زائد بچیوں سے زیادتی کا الزام، مجرم کو 175 سال قید کی سزا

عدالت میں ان کے خلاف گواہی دینے کے لیے متعدد سابق ایتھلیٹس پیش ہوئی تھیں، جنہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ہولناکیوں سے متعلق عدالت کو بتایا۔

لاری نصر کو 175 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی—فائل فوٹو: اے پی
لاری نصر کو 175 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی—فائل فوٹو: اے پی

کئی خواتین عدالت میں اپنے ساتھ ہونے والی ہولناکیوں کی داستان سناتے وقت رو پڑیں تھیں، جب کہ متعدد خواتین نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاری نصر کی حیوانیت سے پردہ اٹھایا۔

ریپ کی شکار بننے والی بعض ایتھلیٹس گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں—فوٹو: کیری پوٹس ٹوئٹر
ریپ کی شکار بننے والی بعض ایتھلیٹس گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں—فوٹو: کیری پوٹس ٹوئٹر

ڈاکٹر لاری نصر ان خواتین اور لڑکیوں کو ایتھلیٹ ٹیم میں منتخب کرنے کے دوران ہراساں کرنے سمیت انہیں ریپ کا نشانہ بناتے رہے۔

لاری نصر کی وحشت کا شکار ہونے والی جمناسٹکس میں ایسی ایتھلیٹس بھی شامل ہیں، جنہوں نے امریکا کے لیے اولمپکس میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیے۔

ایوارڈ ملنے پر کئی سابق ایتھلیٹس خوش نظر آئیں—فوٹو: کیری پوٹس ٹوئٹر
ایوارڈ ملنے پر کئی سابق ایتھلیٹس خوش نظر آئیں—فوٹو: کیری پوٹس ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024