خصوصی نشست پر اقلیتی امیدوار انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خصوصی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اقلیتی امیدوار رمیش لال الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے مہاراجہ رمیش کمار کی درخواست خارج کر دی۔
جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کے بعد کامیابی کی صورت میں آپ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ رمیش لال کی نااہلی کیلیے مہاراج رمیش کمار نے درخواست دائر کی تھی۔
کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔