’جیتے گا بھائی جیتے گا، کوئی نہ کوئی جیتے گا‘
کراچی میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ہر سیاسی جماعت انتخابی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔
ایسے میں کراچی کے بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے جھںڈے اٹھا کر ایک چھوٹی سی ریلی نکالی اور یکجہتی کا تاثر پیش کرنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلی میں بچے متحدہ مجلس عمل، پاکستان پیپلز پارٹی، پاک سر زمین اور پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھائے ایک گلی سے گزر رہے ہیں اور نعرے لگا رہے ہیں کہ ’جیتے گا بھائی جیتے گا کوئی نہ کوئی جیتے گا‘۔