• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے خارج

شائع July 19, 2018

اسلام آباد: نگراں حکومت کی جانب سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور حکومت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے جبکہ اس نوٹیفکیشن کی نقل تمام متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور 35 ارب روپے کی فرضی لین دین سے متعلق کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

اس کیس سے متعلق بتایا گیا تھا کہ اس اسکینڈل میں سندھ بینک، یونائیٹڈ بینک آف پاکستان اور سمٹ بینک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کا نام ’ای سی ایل‘ میں ڈالنے کا حکم

دونوں رہنماؤں کا نام اسکینڈل میں ملوث دیگر 5 ملزمان کے ساتھ 8 جولائی کو ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان لوگوں کا نام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس فہرست میں ڈالا گیا۔


یہ خبر 19 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024