سیاسی جماعتوں، امیدواروں کے خلاف بدزبانی پر عمران خان کو نوٹس
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تقاریر میں مخالف امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔
عمران خان کو نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں یا پھر وکیل کے ذریعے کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔
نوٹس کی سماعت الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں معاملے کا فیصلہ ان کی غیر موجودگی میں کرلیا جائے گا۔
رپورٹ: فہد چوہدری
خبرکی تفصیل یہاں پڑھیں۔