• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Election 2018

’25 جولائی کو ڈبوں سے ڈولفن ہی ڈولفن نکلیں گی‘

شائع July 18, 2018

حیدرآباد: چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیشہ کے لیے نفرتوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہماری جماعت سے ہوگا یا ہمارا حمایت یافتہ ہوگا۔

دورہ حیدرآباد کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں پی ایس پی صوبہ سندھ میں حکومت بنائے گی، حیدرآباد کے عوام کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ڈبے کھلیں گے تو ڈولفن ہی ڈولفن نکلے گی، پی ایس پی کا مقابلہ کسی سے نہیں خود سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تین نسلوں کو تباہ کرنے والی ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے، دنیا ترقی کرکے کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہم ہیں کہ گندہ پانی پی رہے ہیں، ہماری گلیوں میں گٹر ابل رہے ہیں، ملک کا سب سے بڑا شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024