• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
Live Election 2018

امیدواروں کے قتل کے منصوبہ ساز2 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

شائع July 18, 2018

رینجرز نے کراچی میں انتخابات کے دوران مخالف امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے بنانے والے 2 مبینہ ملزمان کو رینجرز نے اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔

رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے جنوبی افریقہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو مطلوب مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

رینجرز کے مطابق گرفتار مبینہ ملزمان کا مقصد انتخابات کے دوران کراچی کے حالات کو خراب کرنا تھا جس کے لیے گزشہ ماہ اسی نیٹ ورک کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتارملزمان کو کراچی کے حلقہ پی ایس-128 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن جاوید، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار عارف حسین قریشی اور پاک سرزمین پارٹی گلبہار کے ذمہ داران کو قتل کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

گرفتار ملزمان نے قیادت کے احکامات کے مطابق مذکورہ امیدواروں کو قتل کرنے کے لیے ریکی کی۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024