• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کا پاکستانی صارفین کے لیے اہم پیغام

شائع July 18, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان میں انتخابات سے چند دن قبل مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے 'جعلی اطلاعات کو پھیلنے کی روک تھام' کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے۔

اس مہم کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے ملک کے اہم اخبارات میں پورے صفحے کا اشتہار شائع کرایا گیا ہے جن میں ایسے اقدامات بتائے گئے ہیں، جن کی مدد سے صارفین گروپس میں گردش کرنے والی جعلی خبروں کو شناخت کرسکتے ہیں۔

انگلش اشتہار کا اسکرین شاٹ
انگلش اشتہار کا اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ واٹس ایپ کو اس طرح کی فرضی معلومات پھیلانے کے حوالے سے بھارت میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کے بعد سے یہ کمپنی مختلف اقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا نیا فیچر جو 'خطرناک' پیغامات سے الرٹ کرے

فیس بک کی زیرملکیت اس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے جبکہ روزانہ 60 ارب پیغامات اس پر روزانہ بھیجے جاتے ہیں۔

پاکستان میں انتخابات کے دوران سیاسی تناﺅ اور دیگر مسائل کے حوالے سے واٹس ایپ کی جانب یہ اشتہار شائع کرایا گیا، جس میں 10 آسان اقدامات بتائے گئے ہیں جو صارفین کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دیں گے کہ ان کے پاس آنے والی اطلاعات کس حد تک درست ہیں، جو کہ درج ذیل ہیں۔

جب ایک میسج فارورڈ ہو تو اسے مدنظر رکھیں

رواں ہفتے کے دوران ہم نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جو کہ یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ کونسا میسج فارورڈ کیا گیا، تو جب یہ واضح نہ ہو کہ اصل میسج کس نے لکھا تو حقائق کی دوبارہ جانچ پڑتال کریں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں 'فارورڈ' میسج پکڑنا اب آسان ہوگیا

جو معلومات اپ سیٹ کرے اس پر سوالات اٹھائیں

اگر آپ کچھ ایسا پڑھیں جو آپ کو مشتعل یا خوفزدہ کردے، تو پوچھیں کہ اسے آپ کو ایسا محسوس کرنے کے لیے شیئر کیا گیا؟ اگر اس کا جواب ہاں ہو، تو اسے دوبارہ شیئر کرنے سے قبل ضرور سوچیں۔

سنسنی خیز شہ سرخیوں سے ہوشیار رہیں

جھوٹی خبروں میں میں اکثر موٹے حروف میں تہلکہ خیز اور سنسنی پھیلانے والی سرخیاں لگائی جاتی ہیں تاکہ دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔ اگر شہ سرخی میں ناقابل یقین دعوے کیے جارہے ہیں تو زیادہ امکان یہی ہے کہ خبر بے بنیاد ہوگی۔

اطمینان کرلیں کہ پیغام کی فارمیٹنگ غیرمعمولی تو نہیں

جعلی خبریں پھیلانے والی ویب سائٹس پر اکثر عجیب فارمیٹنگ اور املا کی غلطیاں ہوتی ہیں۔ خبروں پر دھیان دیں کہ ایسی غلطیاں تو موجود نہیں۔ اگر ایسی غلطیاں نظر آئیں تو سمجھ لیں کہ خبر میں کوئی گڑبڑ ہوسکتی ہے۔

تصاویر کو بغور جانچیے

جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے ساتھ اکثر جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات اصل تصاویر کو غلط جگہ یا غلط سیاق و سباق کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسی تصاویر کی حقیقت اور ان کا ذریعہ جاننے کے لیے انہیں سرچ کیا جاسکتا ہے۔

لنک کو بھی ضرور چیک کریں

قابل اعتبار ویب سائٹس سے ملتے جلتے ناموں والی ویب سائٹس زیادہ تر قابل اعتبار نہیں ہوتیں۔ کئی جھوٹی خبریں پھیلانے والی سائٹس، قابل اعتبار اداروں کے ناموں کو معمولی ناموں کے ساتھ استعمال کرتی ہیں۔ اگر ایسی کوئی خبر آپ کی نظر سے گزرے تو اصل سائٹ پر جاکر دیکھیں کہ ویب سائٹ کا لنک وہی ہے یا اس کی نقل۔

دیگر ذرائع کو بھی دیکھیں

دیگر نیوز ویب سائٹس یا ایپس کو بھی اس وقت دیکھیں جب کسی خبر کو کہیں رپورٹ کیا گیا ہو۔ جب ایک خبر متعدد جگہوں پر رپورٹ کیا گیا ہو، تو اس کے درست ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اردو اشتہار کا اسکرین شاٹ
اردو اشتہار کا اسکرین شاٹ

شیئر کرتے ہوئے خیال کریں

اگر آپ کسی معلومات کے ذریعے پر یقین نہ ہو یا شک ہو کہ یہ معلومات غلط ہوسکتی ہے تو اسے شیئر کرنے سے پہلے کئی بار سوچیں۔

آپ مواد کو کنٹرول کرسکتے ہیں

واٹس ایپ پر آپ کسی بھی نمبر کو بلاک کرسکتے ہیں یا کسی بھی گروپ کو چھوڑ سکتے ہیں۔ ان فیچرز کو استعمال کرکے اپنے واٹس ایپ کے تجربے کو کنٹرول کریں۔

جعلی خبریں اکثر وائرل ہوتی ہیں

اس بات پر توجہ نہ دیں کہ کتنی بار ایک میسج آپ کو ملا ہے، محض اس وجہ سے کہ ایک میسج متعدد بار شیئر ہوا ہو، اس کے درست ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024