Live Election 2018

تحریک انصاف کے امیدوار اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار

شائع July 18, 2018

سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 16 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار محمد علی کو انتخابی دوڑ سے باہر کر دیا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے امیدوار کو ٹربیونل نے بھی اثاثے نہ بتانے پر نا اہل قرار دیا تھا۔

محمد علی کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ قمبر شہداد کوٹ کے صوبائی حلقے سے امیدوار نے ایک بینک اکاؤنٹ ظاھر نہیں کیا تھا جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ بیماری کی وجہ سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات وقت پر نہ دے سکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ19 جولائی کو سکروٹنی سےایک دن پہلے بینک سٹیمنٹ جمع کرائی تھی تاہم وہ وقت پر ظاہر نہیں ہوئی۔

جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ عدالت اثاثے چھپانے پر فیصلے دے چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025