سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے آزاد امیدوار کو نا اہل قرار دے دیا
سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 90 بھکر کے امیدوار ڈاکٹر شہزاد نیازی کو نااہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے سوال کیا کہ کیا ایک سرکاری ملازم الیکشن لڑ سکتا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار ایک سرکاری ہسپتال میں کنسلٹنٹ ہیں اور بیگم عابدہ حسین کیس میں بھی یہ معاملہ سامنے آیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین بھی سول سروس ایکٹ کے زمرے میں آتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ان کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔











لائیو ٹی وی