Live Election 2018

ووٹرز، ایس ایم ایس سروس سے پولنگ اسٹیشن کی معلومات بھی حاصل کرسکیں گے

شائع July 18, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرز کیلیے ان کے پولنگ اسٹیشن کی معلومات تک رسائی بھی آسان کردی۔

اللیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اب ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنا پولنگ اسٹیشن کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔

ای سی پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 8300 کی میسجنگ سروس گزشتہ کچھ عرصے سے بحال ہے تاہم اس سروس کے ذریعے الیکٹورل ایریا کے حوالے سے معلومات ہی حاصل کی جاسکتی تھیں، تاہم ای سی پی نے اپنا ڈیٹا بیس کو اپڈیٹ کرلیا ہے جس کے ذریعے ’آج یا کل‘ تک 8300 پولنگ اسٹیشن کی معلومات بھی فراہم کرے گا۔

اس سروس کے ذریعے ووٹرز کو اپنے پولنگ اسٹیشن کی تلاش میں مدد ملے گی۔

خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025