• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

علی ظفر نے پہلی بار میشا شفیع کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

شائع July 18, 2018 اپ ڈیٹ July 19, 2018
علی ظفر — فائل فوٹو
علی ظفر — فائل فوٹو

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد پہلی بار علی ظفر نے اس بارے میں عوامی سطح پر بات کی ہے۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران علی ظفر نے اپنے اوپر عائد کیے جانے والے ان الزامات پر بات کی۔

انہوں نے کہا ' لوگ وقت کے ساتھ جان سکیں گے، وقت گزرنے کے ساتھ سب کچھ سامنے آئے گا اور سچائی خود سامنے آئے گی، میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ میں اس معاملے پر سوشل میڈیا پر لڑنا نہیں چاہتا کیونکہ میں پروفیشنل طریقہ اپنانا چاہتا ہوں، اور میں پروفیشل طریقے سے اس کا حل چاہتا ہوں اور قانون کے ذریعے انصاف ملے گا'۔

مزید پڑھیں: میشا شفیع اور علی ظفر تنازع پر شوبزشخصیات کا ردعمل

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے دانستہ یا نادانستہ طور پر میشا شفیع کو نقصان پہنچایا اور اثرانداز ہوئے، تو انہوں نے ٹھوس انداز میں کہا ' نہیں، ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ بہت قریبی خاندانی دوست تھی، وہ ہمارے گھر آتی تھی، وہ میری اہلیہ کی دوست تھی'۔

انہوں نے مزید کہا ' ہم نے ایک کنسرٹ اکھٹے کیا، اور وہ جس کے بارے میں وہ بات کررہی ہیں، اس کی ایک ویڈیو موجود ہے اور وہاں 10 گواہ بھی موجود تھے، ان میں سے دو خواتین گواہ نے آگے آکر کہا ہے کہ آخر میشا ایسا کیسے سوچ اور کہہ سکتی ہیں؟'

علی ظفر کا کہنا تھا ' یہی وجہ ہے کہ مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی، کیونکہ میں خواتین کو آگے لانے کے لیے کام کررہا ہوں'۔

اس موقع پر علی ظفر نے گفتگو کا موضوع بدلنے کی کوشش کی، مگر میزبان انہیں واپس ٹریک پر لے آئے اور پوچھا کہ اس سب سے میشا شفیع کو کیا حاصل ہوگا، اگر یہ الزامات جھوٹے ثابت ہوئے؟

اگرچہ علی ظفر نے اس پر جواب دینے سے انکار کیا مگر وہ اس بات پر فکرمند نظر نہیں آئے کہ کچھ حلقے ان کی نئی فلم 'طیفا ان ٹربل' کو بائیکاٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ' مجھے کوئی فکر نہیں کیونکہ جب آپ کو معاملات کا علم ہو اور جب آپ سیدھے راستے اور سچ جانتے ہوں، تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ جھوٹ کبھی کامیاب نہیں ہوتا'۔

رواں سال اپریل میں میشا شفیع نے علی ظفر پر ایک سے زائد مواقعوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے الزامات عائد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراساں کرنے کا الزام،علی ظفر نے میشا شفیع کو جھوٹاقرار دیدیا

علی ظفر نے ان الزامات کی تردید اسی دن کردی تھی جبکہ بعد ازاں میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا کہ ان الزامات کو واپس لیا جائے، ورنہ سو کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب روپے کے ہتک عزت کے مقدمے کو گزشتہ ماہ لاہور میں ایک سیشن عدالت میں دائر کیے، جبکہ میشا شفیع نے بھی اس حوالے سے اقدام کرتے ہوئے ان کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کیا جو کہ تاحال متعلقہ حکام کے پاس زیرالتوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024