• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’سازشیں کرکے وزیر اعظم بننے کی خواہش عمران خان کی غلط فہمی ہے‘

شائع July 18, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ وہ سازشیں کرکے وزیر اعظم بن سکتے ہیں لیکن وہ ان سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان صاف اور شفاف انتخابات سے ڈرتے ہیں اور اس لیے کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان معروف ہوتے یا سیاست میں جگہ رکھتے تو پھر کیوں انہیں اتنی اہمیت دی جاتی، عمران خان صاف اور شفاف انتخابات سے اس لیے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اس طرح مقابلہ نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: اندرون سندھ سے زیادہ لوٹ مار کسی صوبے میں نہیں ہوئی، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کرکے مختصر وقت میں شاید فائدہ مل جائے لیکن یہ طرز سیاست معاشرے اور نوجوانوں کو طویل مدت تک نقصان پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی خواہش کے مطابق جسے چاہیں ووٹ دیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم تمام سازشوں کو شکست دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے جیالے اور کارکنان سازشوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، یہ میرا پہلا الیکشن ہے، میری کوشش ہے کہ میں اپنے نظریے اور عوام دوست پالیسی کو سیاست میں ترجیح دوں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کا انتخابات میں حصہ لینا، جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، اس معاملے پر اعتراض کیا اور سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی پر بھی اس پر سوال اٹھائے تھے لیکن اس کے باوجود ان کو انتخابات میں اجازت دینا قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ملک گالی گلوچ اور نفرت آمیز سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا‘

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم عورتوں کو اپنے معاشرے میں سامنے لائیں، انہیں فائدہ دیں اور شناخت دیں، اسی سلسلے میں ہم نے پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور میں معاشی پالیسی ایک جیسی ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے منشور میں اسے بالکل مختلف رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ بھوک مٹاؤ پروگرام کے ذریعے بھی غریب عوام کو حقوق دینے کی کوشش کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ٹرائل عدالت میں ہونا چاہیے لیکن جو بنیادی حقوق ہے وہ سب کو ملنے چاہئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024