‘انتخابات میں تاخیر کا خطرہ ٹلنے لگا‘
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو انتخابات کے حوالے سے بتایا گیا کہ عدالتوں میں انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق مقدمات زیرسماعت ہیں جس کی وجہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 85 سے زائد نشستوں کے لیے بیلٹ پیپر کی پرینٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں انتخابات سے متعلق امورزیر بحث آئے اور انتخابی امور میں حائل رکاوٹ کے باعث افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اس حوالے سے اجلاس میں شریک ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ اگر کاغذات نامزدگی سے متعلق مقدمات جلد نہیں نمٹائے گئے تو بیلٹ پیپر کی پرینٹنگ اور اس کی متعلقہ پولنگ بوتھ پر ترسیل کا عمل انتہائی دشوار ہوگا۔
خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی سے متعلق مقدمات فوراً نمٹانے کی یقین دہانی