عوام جنوبی سندھ صوبےکی حمایت میں ووٹ دیں، آفاق احمد
مہاجرقومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کوتقسیم درتقسیم کردیا گیا ہے جبکہ مردم شماری کے بعد مہاجر اقلیت میں آ گئے ہیں۔
نیوکراچی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ عوام 25 جولائی کوجنوبی سندھ صوبےکی حمایت میں ووٹ دیں۔
چیرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ اس ملک اورصوبےمیں جوفیصلے ہوتے ہیں وہ اتفاق رائےسےنہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلی میں کوئی قرارداد نہیں لاسکتے جبکہ مردم شماری کے بعد ہم اب اقلیت میں ہیں، جب انصاف نہیں تو علیحدہ صوبہ ہوناچاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کو تقسیم درتقسیم کردیا گیاہے اور مہاجروں کے ووٹ کو تقسیم کرنےکی منظم کوشش کی گئی ہے۔