تمام امیدواروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،نگراں وفاقی وزیر اطلاعات
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت آزدانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ کام کر رہا ہے، انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم اور انتخابات کو پرامن بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو کسی بھی اجتماع‘ ریلی یا جلوس سے پہلے مقامی انتظامیہ کو ضرور آگاہ کرنا چاہیے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔











لائیو ٹی وی